بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ،انسدادی مہم تیز

بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کے  پھیلاؤ کا خدشہ،انسدادی مہم تیز

جوہرآباد (نمائندہ دُنیا )مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے ۔

اجلاس کی صدارت اے ڈی سی جی خوشاب ساجد منیر کلیار نے کی۔ انسداد ڈینگی پروگرام کے فوکل پرسن رانا ساجد نے مہم کی کامیابی کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اسپتالوں کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔لہٰذا ہسپتالوں کی صفائی، طبی عملے کی حاضری، اور میڈیسن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں