زکوٰۃ کی تقسیم کے معاملہ پر کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،رانا منور غوث خان

زکوٰۃ کی تقسیم کے معاملہ پر  کوئی غفلت برداشت نہیں کی  جائے گی ،رانا منور غوث خان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی چیئرمین زکوٰۃ وعشر پنجاب رانا منور غوث خان نے کہا ہے کہ مستحق افراد میں زکوٰۃ کی تقسیم کے معاملہ پر کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے۔۔۔

 گی مستحقین زکوٰۃ کو ان کے حق کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں تمام افسران کو کہہ دیا گیا ہے کہ جس ضلع سے زکوٰۃ کے حوالہ سے شکایت آئی تو ضلع کے افسر کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ غریبوں کا مال ہے اور غریبوں پر ہی خرچ ہونا چاہیے اس وقت وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں زکوٰۃ کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں