پاکستان اشرافیہ کیلئے جنت سے کم نہیں ہے ، عامر سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ پاکستان اشرافیہ کیلئے جنت سے کم نہیں ہے جبکہ۔۔۔
اس اشرافیہ کی عیاشیوں کیلئے غریبوں کیلئے اس ملک کو جہنم میں تبدیل کردیا ہے اس ملک کی اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی کہ 5لاکھ روپے تنخواہ لینے والے افسر کو بجلی’ پٹرول’ گھر’ گاڑیاں سب کچھ فری ہے جبکہ 20ہزار روپے لینے والے ملازم کو ان کی عیاشیوں کیلئے بجلی کے بلوں میں بھی ہزاروں روپے ٹیکس ادا کرنا پڑرہا ہے جب تک اشرافیہ کی عیاشیوں کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک پاکستان ترقی نہیں کریگا ۔