ڈپٹی کمشنر کا سرکاری ادویات ملنے پر فارمیسی سیل کرنیکا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے ڈرگ انسپکٹر ذیشان کاظمی کی جانب سے کی گئی کارروائی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سٹی فارمیسی کو سیل کرنے اور ملوث افراد کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی ہدایت جاری کی۔
ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کے سامنے واقع اس فارمیسی پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کی گئیں، جن کی ماہرین نے موقع پر ہی تصدیق کی کہ وہ سرکاری اسٹاک کا حصہ ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ ادویات مبینہ طور پر سرکاری اسپتال سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی تھیں اور اس سلسلے میں اسپتال عملے اور بااثر افراد کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے ہیں،جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔