جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کے حوالے سے کھیلوں کے مقابلے جاری

جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کے  حوالے سے کھیلوں کے مقابلے جاری

میانوالی (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ کھیل اور ضلع کونسل میانوالی کے زیرِ اہتمام، ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی نگرانی میں جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کے حوالے سے کھیلوں کے۔۔۔

 مقابلے جوش و خروش سے جاری ہیں۔7 اگست 2025 کو تحصیل سپورٹس کمپلیکس میانوالی میں میانوالی فٹبال کلب اور شہباز فٹبال اکیڈمی کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا، جس میں میانوالی فٹبال کلب نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا میچ میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں ماسٹر فٹبال کلب اور قیصر فٹبال کلب کے مابین ہوا، جو قیصر فٹبال کلب نے ایک گول سے جیت لیا۔والی بال کے پہلے راؤنڈ کے میچز بھی جاری ہیں، آج کا میچ میانوالی والی بال کلب اور شفیع گرڈ والی بال کلب کے درمیان ہوگا۔ ضلع بھر کی بہترین ٹیمیں ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں، اور بڑی تعداد میں شہری ان مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں