بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کوٹ مومن کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کوٹ  مومن کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

کوٹ مومن (نمائندہ دُنیا )بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کوٹ مومن کرکٹ سٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، میاں سلطان علی رانجھا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 افتتاحی تقریب میں سٹی باڈی تنظیم، تحصیل اسپورٹس آفیسر اور مقامی نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ 2015 میں، میں نے اس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا تھا، اور آج دس سالہ مسلسل محنت اور کوششوں کے بعد یہ خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں مزید سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی اپگریڈیشن مکمل کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں