جوہرآباد:چینی کی قیمتوں اور سپلائی کے حوالے سے اجلاس
جوہرآباد (نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں چینی کی قیمتوں اور سپلائی کے حوالے سے اے ڈی سی جی ساجد منیر کلیار کی ۔۔
زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ایم سی جوہرآباد، ڈی ای او انڈسٹریز عبداﷲ، شوگر ملز کے نمائندے ، تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور ضلع بھر کے ڈیلرز شریک ہوئے ۔اجلاس میں شوگر ملز انتظامیہ کو انجمن تاجران کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ سپلائرز نے بتایا کہ ضلع میں چینی روزانہ کوٹہ کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے خوشاب میں 550 بیگ، جوہرآباد میں 450 بیگ، قائدآباد میں 600 بیگ، نورپور میں 200 بیگ اور نوشہرہ میں 200 بیگ۔اے ڈی سی جی ساجد منیر کلیار نے ہدایت کی کہ شوگر ملز انتظامیہ ضلع کے رجسٹرڈ ڈیلرز کو کوٹہ کے مطابق چینی فراہم کرے اور چاروں تحصیلوں کی تاجر برادری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرے ۔ انہوں نے بتایا کہ بازاروں میں پیرا فورس تعینات ہے ، ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمت وصولی پر سخت کارروائی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چینی کی مقررہ قیمت کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں فی کلو قیمت 173 روپے ہے ، اور زائد منافع لینے والوں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔