جوہرآباد: خاتون کی خودکشی کی کوشش بروقت طبی امداد سے جان بچ گئی

جوہرآباد: خاتون کی خودکشی کی کوشش بروقت طبی امداد سے جان بچ گئی

جوہرآباد (نمائندہ دنیا )رحمن کالونی جوہرآباد میں ایک اور خاتون نے زندگی کے خاتمے کی کوشش کی، تاہم بروقت طبی امداد ملنے سے جان بچ گئی۔ ۔۔

پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق 25 سالہ ثمینہ رمضان زوجہ محمد ریاض زرگر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کیڑے مار زہریلی دوا کھا لی۔ حالت بگڑنے پر اہلِ خانہ نے فوری طور پر اسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے شعبہ ایمرجنسی منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معدہ واش کر کے فوری علاج فراہم کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مریضہ کو بروقت پہنچائے جانے کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی، ورنہ تاخیر کی صورت میں صورتحال سنگین ہو سکتی تھی۔ واقعہ کے بعد اہلِ علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں