\"پلانٹ فار پاکستان\" مہم کے تحت خصوصی پروگرام کا انعقاد
کمرمشانی (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ہائی اسکول کمرمشانی میں \"پلانٹ فار پاکستان\" مہم کے تحت اے ای او مرکز کمرمشانی مقصود خان کی۔۔
قیادت میں خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جس کا مقصد نوجوانوں اور سول سوسائٹی میں درختوں کی اہمیت اجاگر کرنا تھا تاکہ ماحولیاتی آلودگی، موسمی تغیرات اور درجہ حرارت میں اضافے کے اثرات سے آئندہ نسلوں کو محفوظ رکھا جا سکے ۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ملک طارق عباس، ڈپٹی ڈی ای او عبداﷲ خان، محکمہ پولیس، پٹرولنگ پولیس، پریس کلب کمرمشانی، نجی و سرکاری اسکولوں کے اساتذہ و طلبہ سمیت کثیر تعداد میں شرکا شریک ہوئے ۔ ہر اسکول کی جانب سے پانچ پودے عطیہ کیے گئے ۔ فیمیل ٹیچرز نے Low Cost No Cost مواد سے ماحولیاتی تحفظ کی تصویری نمائش پیش کی جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔بچوں نے ملی نغمے ، ٹیبلو، نعت خوانی اور قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ مقررین نے خطاب میں کہا کہ درخت صدقہ جاریہ ہیں اور ہر پاکستانی کو کم از کم دو پودے لگا کر ان کی نگہداشت کرنی چاہیے ۔ چیف گیسٹ ملک طارق عباس نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا، جبکہ مقصود خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ میں عملی کردار کی ضرورت پر زور دیا۔