محمد شفیق خان بلوچ اور محمد عظیم جسرہ کی گریڈ17میں ترقی
جوہرآباد(نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب نے ضلع خوشاب کے گریڈ 16کے دو تحصیلداروں محمد شفیق خان بلوچ اور۔۔
محمد عظیم جسرہ کو گریڈ17میں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدوں پر ترقی دیدی ہے ، ترقی پانے والوں میں محمد شفیق خان بلوچ اور محمد عظیم جسرہ شامل ہیں، محمد شفیق خان بلوچ نواحی گاوں نامیوالی کے رہائشی ہیں اور وہ تحصیل نور پور میں بطور تحصیلدار خدمات سر انجام دے رہے تھے جبکہ محمد عظیم جسرہ کا تعلق تحصیل نور پور تھل کے گاوں پیلو وینس ہے اور وہ تحصیل نو شہرہ میں بطور تحصیلدار خدمات تعینات تھے ۔ ضلع خوشاب کے سماجی عوامی اور سماجی حلقوں نے محمد شفیق خان بلوچ اور محمد عظیم جسری کی پروموشن کا خیرمقدم کرتے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دیں گے ۔