کلیم اللہ خان کواسسٹنٹ کمشنر مقرر کر دیا گیا

کلیم اللہ خان کواسسٹنٹ  کمشنر مقرر کر دیا گیا

کمرمشانی (نمائندہ دنیا )ضلع میانوالی کے سپوت، کلیم اللہ خان لعلو خیل کو محکمہ ریونیو میں شاندار خدمات کے اعتراف میں۔۔

 گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دے کر اسسٹنٹ کمشنر مقرر کر دیا گیا۔ وہ اس سے قبل ضلع بھکر کی تحصیل کلور کوٹ میں بطور تحصیلدار خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ ترقی کے بعد مختلف عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے ۔پریس کلب کمرمشانی کے صدر محمد ممتاز خان، اراکینِ پریس کلب، دوست احباب اور عوامی و سماجی شخصیات نے کلیم اللہ خان اور ان کے اہلِ خانہ کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، دیانت داری اور میرٹ پسندی اس ترقی کا اصل سبب ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں