ڈیلروں کا چھوٹے دکانداروں کو چینی فروخت کرنے سے انکار
بھیرہ (نامہ نگار )شہر میں سرکاری چینی کے لیے مقرر کردہ ڈیلروں نے چھوٹے دکانداروں کو چینی فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔۔
اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ان کے سسٹم میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ عوام کو سرکاری نرخوں پر چینی کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کی کوششیں چینی مافیا نے ناکام بنا دی ہیں۔ اس وقت شہر میں 50 کلو چینی کا تھیلا 9 ہزار 500 روپے جبکہ فی کلو 200 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے اور مافیا من مانی کر رہا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔