پاکستانی قوم ایک ہے اور قومی سبز پرچم کے نیچے متحد : محمد اسلم مغل

پاکستانی قوم ایک ہے اور قومی سبز  پرچم کے نیچے متحد : محمد اسلم مغل

بھلوال (نمائندہ دنیا) یوم آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے ہم سب کو مل کر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔۔

 تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستانی قوم ایک ہے اور قومی سبز پرچم کے نیچے متحد ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مغل متحد اتحاد گروپ کے صدر محمد اسلم مغل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کو بھرپور انداز سے منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے۔ اور ان شا اللہ پاکستانی قوم نہ صرف زندہ دل ہے بلکہ اس سال بھی پہلے کی طرح جوش و خروش سے تیاریوں میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہے ، جو ہم سب کے لیے مثال ہے ۔ قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد نے ثابت کیا کہ محنت اور عزم سے کوئی بھی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ یہ قائداعظم اور علامہ اقبال کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔سعید اختر کوہلی نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور تفرقہ بازی سے پاک کرنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علما اور شہریوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ تاکہ ملک دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنائے جا سکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں