چینی کے خفیہ گودام پر چھاپہ ،سینکڑوں بوریاں برآمد، مالک گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی ،اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے 20 بلاک میں چینی کے ۔۔
خفیہ گودام پر چھاپہ مار کر چینی کی سینکڑوں بوریاں برآمدکر لیں، اور گودام کے مالک کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، اس موقع پر اے سی شیریں گل نے بتایا کہ چینی رہائشی گھر میں چھپائی گئی تھی، جس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی عمل میں لائی گئی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت برداشت نہیں کی جائے گی، اورگرفتار تاجر کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیاجس کے خلاف قانونی ایکشن لیا جا رہا ہے ۔