مسلح افراد کی پرانی دشمنی پر گھر داخل ہو کر فائرنگ ،4 زخمی

مسلح افراد کی پرانی دشمنی پر گھر  داخل ہو کر فائرنگ ،4 زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شاہ پور میں مسلح افراد نے پرانی دشمنی پر گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے چار افراد زخمی کر دیئے۔۔

 ، زخمی ہونے والوں میں 80 سالہ پٹھانی بی بی 40 سالہ نسیم بی بی 38 سالہ امتیاز اور 17 سالہ اسد شامل ہیں ، جنہیں اطلاع ملتے ہی فوری ایکشن لیتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کی مدد سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیاجبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں