سی پی او شارق کمال کا دورہ خو شاب، پو لیس کارکردگی پر اطمینان

سی پی او شارق کمال کا دورہ خو شاب، پو لیس کارکردگی پر اطمینان

جوہرآباد (نمائندہ دنیا )ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ سی پی او پنجاب شارق کمال نے ضلع خوشاب کا ایک روزہ دورہ کیا۔۔

اس موقع پر انہوں نے ڈی پی او آفس جوہرآباد کا معائنہ کیا اور نئی تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب عمارہ شیرازی سے جرائم کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ سی پی او پنجاب نے خوشاب اور جوہرآباد کے پولیس سٹیشنوں اور پولیس خدمت مراکز کا دورہ کیا اور پولیس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف، جان و مال کا تحفظ اور پائیدار امن کا قیام پنجاب پولیس کے بنیادی اہداف ہیں۔ اس مقصد کے لیے پولیس افسر ا ور ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنی ہوں گی۔ انہوں نے پولیس خدمت مراکز میں سہولیات مزید بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کی ہدایت دی۔دورے کے دوران سی پی او پنجاب نے مختلف پولیس تھانوں میں ریکارڈ اور سہولیات کا جائزہ لیا اور اسٹاف کو پیشہ ورانہ مہارت کے فروغ کے لیے تربیت جاری رکھنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں، اس لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں