پی ایچ اے کے زیر اہتمام جشنِ آزادی منانے کے اقدامات

پی ایچ اے کے زیر اہتمام جشنِ آزادی منانے کے اقدامات

سرگودھا (اسٹاف رپورٹر) پی ایچ اے سرگودھا کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی مناسبت سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔۔

 13 اگست کو رات 8 بجے تقریب کا انعقاد اور 14 اگست کے آغاز پر رات 12 بجے فائر ورک کا اہتمام کیا جائے گا۔ شہر کے مختلف مقامات، پارکس، گرین بیلٹس اور گرین ایریاز کی تزئین و آرائش کے ساتھ چوراہوں پر قومی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے لائٹنگ کی گئی، جبکہ دفتر پی ایچ اے بھی روشنیوں سے جگمگا اٹھا ہے ۔ پنجاب حکومت کے احکامات کے تحت کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان کی سرپرستی اور ڈی جی پی ایچ اے چودھری محمد ارشد کی ہدایات پر جشنِ آزادی کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ 13 اگست کی تقریب میں قیامِ پاکستان کے مقاصد اور آزادی کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی، جبکہ ملکی نغموں سے مزین میوزیکل شو بھی پیش کیا جائے گا۔ تقریب کے باوقار انعقاد کے لیے اہداف مقرر اور ذمہ داریاں تقسیم کر دی گئی ہیں۔مزید برآں، جشنِ آزادی کی مناسبت سے شجرکاری مہم جاری ہے ۔ ڈی جی پی ایچ اے چوہدری محمد ارشد اپنی ٹیم کے ہمراہ پارکس، گرین بیلٹس اور اہم عوامی مقامات پر بیوٹیفکیشن اور ہارٹیکلچر ورک میں مصروف ہیں۔ شہر کے تمام چوراہوں کو قومی پرچم کے رنگوں سے مزین لائٹنگ کی گئی ہے اور دفتر پی ایچ اے کو بھی دلہن کی طرح سجایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں