سکولوں میں سولر پینل کا منصوبہ شروع نہیں ہو سکا
سرگودھا (اسٹاف رپورٹر)سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے سرکاری سکولوں میں سولر انرجی پینل لگانے کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی اور ۔۔
حکومتی عدم توجہی کے باعث تاحال شروع نہیں ہو سکا۔ذرائع کے مطابق انرجی ڈیپارٹمنٹ نے منصوبے کے فیز ون میں ضلع سرگودھا کے 623، خوشاب کے 514، میانوالی کے 495 اور بھکر کے 468 سرکاری اسکولوں کا بجلی لوڈ سولر انرجی پینل پر منتقل کرنے کی منظوری دو سال قبل دے دی تھی، تاہم فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کے باعث منصوبے پر عملدرآمد شروع نہیں ہو سکا۔ایجوکیشن اتھارٹیز حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کے ماہانہ بلوں میں نمایاں کمی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ اور اس سے جڑے اضافی اخراجات سے بھی نجات حاصل ہو سکے گی۔