پاکستان کی اقلیتیں انتہائی محبت وطن ہیں، طاہر نوید چودھری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان مینارٹیز الائنس سابق ایم پی اے طاہر نوید چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی پہلی دستور ساز اسمبلی میں تقریر ہمیں تمام پاکستانیوں کو برابری کا درجہ دیتی ہے۔۔۔
اور مذہبی آزادی کی بنیاد فراہم کرتی ہے ، ہر شہری مسجد، مندر اور اپنی عبادتگاہوں میں جانے کیلئے آزاد ہے ، پاکستان کی اقلیتیں انتہائی محبت وطن ہیں، جو چند شر پسند عناصر اپنے ذاتی مفادات اور مقاصد کیلئے ملک عزیز میں اقلیتوں کو ٹارگٹ کر کے بین الاقوامی سطح پر بدنام کر رہے ہیں۔