آوارہ کتوں کا حملہ،5بکریاں مار ڈالیں،گائے کا کان کاٹ لیا

آوارہ کتوں کا حملہ،5بکریاں مار ڈالیں،گائے کا کان کاٹ لیا

شاہ پور صدر(نامہ نگار ) قریبی قصبہ مانگوال میں آوارہ کتوں کے ایک جھنڈ نے ایک زمیندار ربنواز جھمٹ کے مویشیوں والے ڈیرہ پربندھی بکریوں پر حملہ کر دیا اور پانچ بکریاں مار ڈالیں اور ایک زخمی کر دی جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔۔۔

 کتوں نے ایک گائے کا کان بھی کاٹ لیا ، رب نواز جھمٹ نے بتایا کہ ماحولیات کے قوانین کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بااثر شخص نے آبادی کے قریب مرغیوں کا کنٹرول شیڈ بنایا ہے جس کے ملازم مردہ مرغیاں شیڈ سے باہر پھینک دیتے ہیں ، جن کو کھانے کیلئے آوارہ کتے اور گیدڑ وغیرہ جمع ہو جاتے ہیں ، ان مردہ مرغیوں کی وجہ سے ایک تو فضا خراب ہو رہی ہے دوسرے ہر وقت علاقے میں آوارہ کتے جمع رہتے ہیں ، جن کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ، زمیندار اپنے مویشیوں کی حفاظت کیلئے پریشان ہیں ، ربنواز جھمٹ و دیگر نے لوکل گورنمنٹ ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور ، ضلع کونسل سرگودہا سے مطالبہ کیا ہے کہ مانگووال میں آوارہ کتوں کی تلفی کے اقدامات کئے جائیں ، انہوں نے محکمہ ماحولیات سے اپیل کی کہ وہ آبادی کے قریب غیر قانونی کنٹرول شیڈ کو ختم کرائیں جس کی وجہ سے گاؤں کی فضا آلودہ ہو رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں