ٹرسٹ پلازہ میں سہولیات کی عدم فراہمی ،دکاندار،کاہک پریشان

ٹرسٹ پلازہ میں سہولیات کی عدم فراہمی ،دکاندار،کاہک پریشان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اندرون شہر قائم سرکاری کاروباری مرکز ٹرسٹ پلازہ میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور بد انتظامی کے باعث صوتحال دوکانداروں اور خریداروں کیلئے وبال بن کر رہ گئی ہے۔۔۔

 ذرائع کے مطابق ٹرسٹ پلازہ میں سینکڑوں دوکانیں ہیں جن کا کروڑوں روپے ریونیو سرگودھا ڈویلپمٹ اتھارٹی کے تحت جمع ہوتا ہے ، مگر پلازہ میں صحت و صفائی کی ابتر صورتحال سے نہ صرف دوکاندار پریشان ہیں بلکہ خریداروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے ، دوکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ صفائی سے لے کر مرمت تک چارجز دیتے ہیں مگر بدلے میں کچھ بھی نہیں ملتا، پلازہ کی انتظامیہ نے خود ہی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں ،اور ان سے مبینہ طور پر بھاری وصولیاں کی جاتی ہیں ،قبل ازیں بھی احتجاج کر چکے ہیں ، مگر وعدے وعید کر کے خاموش کروا دیا گیا اور اب پھر سے صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے ، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں