وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کی مفتی ابرار احمد بگوی سے

وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار  احمد بھرتھ کی مفتی ابرار احمد بگوی سے

بھیرہ (نامہ نگار)وفاقی وزیر مملکت برائے صحت، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے مفتیٔ شہر، صاحبزادہ ابرار احمد بگوی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں مفتی صاحب سے ملاقات کی اور مرحومہ، جو معروف اسلامی اسکالر خالد مسعود اصلاحی کی بیوہ تھیں، کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مختار بھرتھ نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی، جب کہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں