ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مانیٹرنگ ٹیموں کا تقرر

ستھرا پنجاب پروگرام کے  تحت مانیٹرنگ ٹیموں کا تقرر

بھیرہ (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل بھیرہ کی تمام یونین کونسلز میں مانیٹرنگ ٹیموں کا تقرر کر دیا گیا ہے۔۔۔

 تاکہ صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور وزیر اعلیٰ کے ویژن پر عملی طور پر عمل درآمد کیا جا سکے ۔مانیٹرنگ ٹیموں کی تقرری کے نوٹیفکیشن بھرتھ ہاؤس بھیرہ میں ضلع سرگودھا کے کوآرڈینیٹر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے تقسیم کیے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون، مواصلات و تعمیرات، ملک صہیب احمد بھرتھ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تحصیل بھیرہ کے افسران بھی موجود تھے ۔ میونسپل کمیٹی بھیرہ کے لیے ٹیم انچارج ظفر اقبال بھٹی (صدر مسلم لیگ ن بھیرہ سٹی) کو مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ ان کے معاون صوفی محمد اسلم ہوں گے ۔ رانا معصوم الرحمان کو بلدیہ میانی کا انچارج بنایا گیا ہے ۔ تحصیل کی تمام یونین کونسلز میں بھی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں