7ستمبر سے سرگودھا میں گائنی ہسپتال کا افتتاح کر دیا جائیگا

7ستمبر سے سرگودھا میں گائنی ہسپتال کا افتتاح کر دیا جائیگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خاتم النبیین ہسپتال کے چیئرمین حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔۔۔

 یوم عالمی تحفظ ختم نبوت کے موقع پر سات ستمبر سے سرگودھا میں خاتم النبیین ہسپتال کے زیر اہتمام خواتین کے لیے گائنی ہسپتال کا افتتاح کیا جا رہا ہے گیجہاں پر آنے والے زچہ بچہ کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غیر ضروری آپریشنوں سے نجات ملے گی سرگودھا میں قبل ازیں خاتم النبیین ہسپتال کا قیام مولانا اکرم طوفانی نے عمل میں لایا تھا جس کو وسعت دیتے ہوئے اب گائنی کے شعبہ میں بھی عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ خاتم النبیین ہسپتال میں معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے دل کے مریضوں کے لیے بھی مختلف آپریشنز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے تاکہ لوگ دل کے امراض کا علاج کروا سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں