سروے کی تیاری کے سلسلے میں تین روزہ تربیتی سیشن
شاہ پور (نمائندہ دنیا)تحصیل شاہ پور میں PSER 2025 سروے کی تیاری کے سلسلے میں تین روزہ تربیتی سیشن میونسپل کمیٹی آفس شاہ پور میں کامیابی سے مکمل ہو گیا۔
تربیت کے دوران شرکاء کو PSER سروے کے تمام مراحل، سوالنامہ، ٹیب، موبائل ایپ کے استعمال اور فیلڈ ورک سے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی گئی۔ ریجنل سپروائزر اظہر سلیم صاحب، ٹرینرز حکیم عبدالواحد (تحصیل مانیٹرنگ آفیسر) اور حفیظ الرحمان نے تربیت فراہم کی، جبکہ تحصیل سپروائزر عمران حیدر نتھوکہ اپنی ٹیم کے ہمراہ تربیتی سیشن میں موجود رہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر عابد ممتاز خان نے بھی تربیتی سیشن کا معائنہ کیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں حکومت پنجاب کے تحت گھر گھر PSER سروے کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔