فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم
بھیرہ (نامہ نگار)گادی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام نعمت ہاؤس، محلہ ساہنیانوالہ بھیرہ میں ایک روزہ فری میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ کا اہتمام ڈائریکٹر ایسپائر گروپ آف کالجز، چوہدری اسحاق علی گادی نے کیا، جس میں شہریوں کو مفت طبی معائنہ، فری ایکسرے اور مختلف ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ڈاکٹر فہد عمر مغل نے اپنی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ درجنوں مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں ضروری طبی رہنمائی فراہم کی۔ کیمپ میں چوہدری عمران علی گادی اور چوہدری محمد فاروق گادی نے معاونت فراہم کی۔شہریوں نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات صحت عامہ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔