شہریوں کیلئے سستی سفری سہولت، اندرون شہر ٹرین چلانے کی منظوری دیدی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے الیکٹرک بسوں کے مجوزہ منصوبہ کے بعد اب سرگودھا کے شہریوں کو سستی سفری سہولتیں فراہم کرنے کے اندرون شہر اورنج ٹرین کی طرز پر ٹرین چلانے کی ابتدائی منظوری دیتے ہوئے۔۔۔
فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لئے 21کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں منصوبہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی نگرانی میں ہوگا ڈویژن بھر میں سفر کی بہتری سہولت کے اس منصوبہ پر مجموعی طور پر1ارب 75کروڑ60لاکھ کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلیگ شپ منصوبہ صاف، پائیدار اور جدید شہری نقل و حمل کو یقینی بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے ، جو ٹریفک کو کنٹرول کے بے ہنگم نظام کو کنٹرول کرنے میں بھی فعال کردار ادا کرے گا،اوراس منصوبے کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کا دباؤکم ہوگادیہاڑی دار طبقہ طلبہ سیرو تفریح کے لئے جانے والوں کو سستی سفری سہولت ملے گی ،اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ز اور متعلقہ شعبوں کے افسران کو گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر ورک پلان کا جائزہ لے کر مناسب تجاویزارسال کی جائیں،دی گئی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کے حوالے سے کسی قسم کی رہنمائی کیلئے اعلی سطح ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ منصوبہ بندی اور آپریشنز میں معاونت ہو سکے اس مقصد کے لیے منظم پرفارما کے ذریعے مطلوبہ معلومات جلد از جلد ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔