ماں کا دودھ بچے کے لیے نہایت ضروری ہے ،ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل
بھیرہ (نامہ نگار)ماں کا دودھ بچے کی نشوونما اور اسے مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
ماں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کو پیدائش کے بعد کم از کم چھ ماہ اور بہتر یہ ہے کہ دو سال تک اپنا دودھ پلائے ، تاکہ بچہ صحت مند اور توانا طریقے سے پروان چڑھ سکے ۔یہ بات تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل نے بریسٹ فیڈنگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار میں ڈاکٹر یاسر ندیم، ڈاکٹر انیقہ، ڈاکٹر فرینہ اور ڈاکٹر نمرہ نے حاملہ خواتین کو ماں کے دودھ کی افادیت سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے ایک واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔