چہلم حضرت امام حسین پر جلوسوں اور مجالس کے انتظامی و سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے اجلاس

چہلم حضرت امام حسین پر جلوسوں  اور مجالس کے انتظامی و سیکورٹی  اقدامات کے حوالے سے اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد ابوبکر کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین ؓکے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے انتظامی و سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت، میونسپل کارپوریشن، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں جلوسوں کے روٹس اور اوقات کار کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ جلوس کے راستوں پر صفائی، روشنی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔ پولیس حکام نے سیکورٹی پلان پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے فول پروف اقدامات کیے جا رہے ہیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں