ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر میانوالی کے کالاباغ ، ترگ اور عیسیٰ خیل کے دورے ،ملاقاتیں

ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر میانوالی  کے کالاباغ ، ترگ اور عیسیٰ خیل  کے دورے ،ملاقاتیں

کالاباغ ( نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر میانوالی اکرام اللہ میبل نے تحصیل عیسی خیل کے علاقے کالاباغ۔۔

 ، ترگ اور عیسیٰ خیل کا دورہ کیا انہوں نے زکوٰۃ فنڈز کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے مستحقین زکوۃ ،ریٹیلرز سے بھی ملاقاتیں کیں اور مستحقین زکوۃ کو مکمل ادائیگی کی ہدایات دیں اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ زکوٰۃ وعشر میانوالی نے مستحقین زکوٰۃ میں گزارہ الاؤنس کی تقسیم کا آ غاز کر دیا ہے ۔وزیراعلیٰ مستحقین میں گزارہ الاؤنس کی شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور اس کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں