ڈپٹی کمشنر خوشاب کا وادی سون کا دورہ، دفاتر اور ہسپتالوں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا وادی سون کا دورہ، دفاتر اور ہسپتالوں کا معائنہ

جوہرآباد (نمائندہ دُنیا) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے وادی سون کے دورہ کے دوران نوشہرہ میں تحصیل آفس اور۔۔

 ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے تحصیل آفس کے تمام امور کا جائزہ لیا اور ریکارڈ کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت اور زیر تعمیر نئی عمارت کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال کو جلد از جلد فنکشنل بنانے کے احکامات جاری کیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں