نومولود کی لاش سرکنڈوں میں پھینکنے والی 4خواتین گرفتار

نومولود کی لاش سرکنڈوں میں پھینکنے والی 4خواتین گرفتار

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے سرکنڈوں میں نومولود کی نعش پھینکنے۔۔

 والی 4خواتین کو گرفتار کر لیا ،پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کسی نامعلوم خاتون نے نومولود کی لاش سرکنڈوں میں پھینک دی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے نامعلوم ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا۔تحقیقات کے دوران پولیس نے وقوعہ میں ملوث چار خواتین کو حراست میں لیا۔ دورانِ تفتیش خواتین نے بچے کی لاش کو پھینکنے کا اعتراف کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں