ڈی پی او خوشاب کا نوشہرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
جوہرآباد (نمائندہ دُنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت انصاف کے فوری اور موثر عمل کو یقینی بنانے۔۔
کے لیے ڈی پی او خوشاب، ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے وادی سون کے مرکزی قصبے نوشہرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او قائدآباد، خطیب الرحمن، ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ اور تفتیشی افسران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ ڈی پی او نے شہریوں کی شکایات کی تفصیلی سماعت کی اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو فروغ دینا ہے ۔