آر پی او اور ڈی پی او کاسیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ

آر پی او اور ڈی پی او کاسیف سٹی  پراجیکٹ کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او محمد صہیب اشرف کے۔۔

 ہمراہ سیف سٹی سرگودھا پراجیکٹ کا دورہ کیا اورجاری کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ایس پی آپریشنز سیف سٹی سرگودھا عامر مشتاق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کا آزمائشی دورانیہ چل رہا ہے جس میں ابھی تک کوئی رکاوٹ سامنے نہیں آئی ۔آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چہلم کے جلو س کی مانیٹرنگ سیف سٹی کے ذریعے کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں