ڈی ایس پی آفس کلورکوٹ میں شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز

ڈی ایس پی آفس کلورکوٹ میں  شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز

کلورکوٹ (نامہ نگار ) ڈی ایس پی آفس کلورکوٹ میں شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔۔

افتتاحی تقریب میں ڈی ایس پی کلورکوٹ سمیت پولیس افسران، اہلکاروں اور شہری نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کلورکوٹ نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ درخت زمین کا زیور ہی نہیں بلکہ انسانی زندگی اور ماحول کے تحفظ کے ضامن ہیں، پولیس افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کی بدولت نہ صرف آکسیجن اور سایہ میسر آتا ہے بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے ، درجہ حرارت متوازن رکھنے اور آنے والی نسلوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں