پنجاب کالج کوٹ مومن میں موٹروے پولیس کی سے یومِ آزادی کی پروقار تقریب

 پنجاب کالج کوٹ مومن میں  موٹروے پولیس کی سے یومِ  آزادی کی پروقار تقریب

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا )پنجاب کالج کوٹ مومن میں موٹروے پولیس کی جانب سے یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔

 تقریب میں ڈی ایس پی موٹروے پولیس اشفاق احمد، انسپکٹر ذوالفقارعلی اور ڈائریکٹر پنجاب کالج رانا ندیم نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر انسپکٹر ذوالفقار علی نے طلبہ کو آزادی کی اہمیت اور اس کے حصول میں دی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزادی ہمارے آبا و اجداد کی طویل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔تقریب میں طلبہ سے آزادی کے حوالے سے سوالات کیے گئے اور درست جواب دینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اختتام پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اور ڈائریکٹر پنجاب کالج رانا ندیم کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں