پیرا فورس کا باقاعدہ آغاز، میانوالی میں فلیگ مارچ کیا گیا

 پیرا فورس کا باقاعدہ آغاز، میانوالی میں فلیگ مارچ کیا گیا

میانوالی (نامہ نگار/ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت تجاوزات، قبضہ مافیا۔۔

، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے لیے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کا میانوالی میں باقاعدہ آغاز ہو گیا۔پیرا فورس کا فلیگ مارچ جہاز چوک سے شروع ہو کر بلوخیل روڈ، کچہری بازار اور وتہ خیل روڈ سے ہوتا ہوا تحصیل انفورسمنٹ اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوا۔مارچ کی قیادت ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پیرا کے دفاتر کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیرا فورس ضلع بھر میں تجاوزات، گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرے گی۔مارچ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لون، اسسٹنٹ کمشنرز سلمان قیوم شیخ، غلام مرتضیٰ، ظفر اقبال، پیرا افسران اور پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں