گل والا ریلوے پھاٹک کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار

گل والا ریلوے پھاٹک کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گل والا ریلوے پھاٹک کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار ریلوے اور۔۔

 کارپوریشن حکام لمبی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف جبکہ حکومتی رٹ کا قیام چیلنج بن کر رہ گیا، بتایا جاتا ہے کہ ریلوے پھاٹک کے دونوں اطراف متعلقہ شعبوں کی مبینہ ملی بھگت سے بااثر افراد نے پھلوں اور دیگر اشیاء کی فروخت کے مستقل پوائنٹ بنا رکھے ہیں، اور بتایا جاتا ہے کہ ایک پوائنٹ کا چالیس سے پچاس ہزار روپے مبینہ طور پر وصول کیا جاتا ہے ، یہ علاقہ شہر کے پررونق علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے نہ صرف درجن سے زائد دیگر اضلاع کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ گزرتی ہے بلکہ یہ پوائنٹ اندرون شہر کو بھی دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے جس کی وجہ سے شہریو ں کی بڑی تعداد کی یہاں آمدورفت رہتی ہے ، جنہیں متذکرہ تجاوزات کی وجہ سخت مشکلات در پیش ہیں، بالخصوص ٹرینوں کی آمدورفت کے دوران ریلوے پھاٹک بند اور کھلنے کے بعد ٹریفک کی بد ترین بندش بھی شہریوں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے ، اطراف کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کئی مرتبہ تجاوزات کے خلاف ایکشن کیلئے ریلوے اور ضلعی انتظامیہ سے رجوع کیا گیا مگر اثر ورسوخ کی وجہ سے درخواستیں دبا دی جاتی ہیں، انہوں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے نوٹس لے کر فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں