یونیورسٹی طالبعلم کو لوٹنے والے ڈاکو گرفتار کر لئے گئے
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جوہر آباد پولیس ڈ کیتی کی واردات کے دوران یونیورسٹی طالبعلم منیب الرحمٰن سے لیپ ٹاپ موبائل فون اور 20ہزار روپے کی نقدی چھیننے والے ڈاکوؤں کو واردات کے چند ہی لمحوں بعد قانون کی گرفت میں لے لیا۔۔۔
ملزمان کیخلاف زیر دفعہ392ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، ایف آئی آر کے مطابق محمد رمضان رحمانی اپنے بیٹے منیب الرحمان کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن جوہر آباد سے موٹر سائیکل پر واپس لے کر جا رہا کہ ملزمان نے انہیں اسلحہ کی نوک پر روکا اور لیب ٹاپ نقدی اور فونز چھین کر فرار ہو گئے ، ڈکیتی کی واردات کے ایک عینی شاہد نے فوراً پکار 15پر کال چلا دی جس کے بعد پولیس نے ڈاکووں کا تعاقب کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔