ضلعی زکوٰۃ کمیٹی میانوالی کی جانب سے طلبا اور طالبات میں وظائف تقسیم

ضلعی زکوٰۃ کمیٹی میانوالی کی جانب  سے طلبا اور طالبات میں وظائف تقسیم

میانوالی (نامہ نگار )ضلعی زکوٰۃ کمیٹی میانوالی کی جانب سے مالی سال 2024-25 کے تحت 204 مستحق طلباء و طالبات میں 28 لاکھ 10 ہزار روپے وظائف بذریعہ جاز کیش تقسیم کیے گئے ۔

 انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو 10،000 روپے فی کس اور گریجویشن کے طلبہ کو 15،000 روپے فی کس دئیے گئے ۔ ریٹیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مستحقین سے کسی قسم کے اضافی چارجز نہ لیے جائیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں