چہلم امام حسینؓ :کالا باغ سمیت ضلع میں مشی واک پر پابندی
میانوالی (نامہ نگار)جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس کے زیر اہتمام چہلم امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس منعقد کی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔مولانا افتخار نقوی نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر ضلع بھر میں بالعموم اور کالاباغ میں بالخصوص مشی واک کی اجازت نہیں ہوگی، البتہ لائسنس یافتہ جلوس اور مجالس حسب روایت منعقد کی جائیں گی۔