غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے 390 کلو مضر صحت گوشت برآمد
کندیاں (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام کی سربراہی میں ڈی ڈی ایل تحصیل پپلاں ڈاکٹر مستقیم کا فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ھمراہ پپلاں شہر میں کامیاب چھاپہ مار کاروا ئی۔۔۔
بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد تفصیلات کے مطابق لائیو سٹاک ٹیم اور فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ چھاپہ کاروائی کے دوران پپلاں شہر میں قائم غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پکڑ لیا گیا جہاں 390 کلو گرام مضر صحت گوشت قبضہ میں لیکر قصاب طاھر ، ریاض ، بلال ، اسلم کو حراست میں لے لیا گیا غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے جانوروں کی بھاری مقدار میں ہڈیاں اور بڑی مقدار میں جانوروں کے دیگر اعضاء برآمد کرکے کاروا ئی شروع کردی گئی۔