بھکاری گرفتار،600روپے برآمد،مقدمہ درج
شاہ پور صدر (نامہ نگار )تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے دوران گشت ایک بھکاری کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ عنصر عباس کے قبضے سے 600 روپے برآمد کیے گئے ، جو اس نے بھیک مانگ کر اکٹھے کیے تھے ۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ عنصر عباس واڈھی اڈا کے قریب گاڑیوں کے آگے پیچھے بھاگ کر بھیک مانگ رہا ہے ۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور اس کے خلاف ویگرنسی ایکٹ 1958 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔