بی کیٹیگری کا اشتہاری گرفتار پستول برآمد ،مقدمہ درج

 بی کیٹیگری کا اشتہاری گرفتار پستول برآمد ،مقدمہ درج

میانوالی ، کندیاں (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )پپلاں پولیس نے بی کیٹیگری کا اشتہاری گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا۔۔۔

ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی خصوصی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ پپلاں نے B کیٹگری کا مجرم اشتہاری دلشاد کو گرفتار کر لیا۔ مزید ملزم سے دوران تفتیش انکشاف پر مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکاملزم کے خلاف تھانہ پپلاں میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں