40لٹر شراب برآمد،2افراد کیخلاف مقدمات درج
شاہ پور صدر (نامہ نگار )تھانہ جھاوریاں پولیس نے دوران گشت دو مختلف مقامات پر شراب لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کارروائی کے دوران امجد فاروق سکنہ کوٹ کمبوہ سے 30 لیٹر شراب جبکہ پل نہر میگھہ کے قریب محمد اقبال لک سے 10 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔