عدالت سے واپس آنے والے بھائیوں پر فائرنگ ،ایک قتل
میانوالی (نامہ نگار) تھانہ سٹی میانوالی کے علاقہ جہاز چوک میں سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے مطیع اللہ ولد قادر قوم نتن خیل سکنہ رمضان آباد جاں بحق ہو گیا۔
مقتول کے بھائی حمید اللہ کے مطابق وہ عدالت سے واپس آ رہے تھے کہ ملزم فرحان بہرام خیل نے دو ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی، جس سے مطیع اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی۔ایس پی انویسٹی گیشن بدر منیر نے جہاز چوک کے مقام پر فائرنگ کے واقعہ کا معائنہ کیا اور انویسٹی گیشن ٹیم کو شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے موقع سے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور یقین دہانی کروائی کہ قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے ملزم کو سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔