کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،شہری جاں بحق2افراد زخمی
بھلوال (نمائندہ دنیا)پرانا بھلوال کے قریب کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق نبی شاہ بالا روڈ پر واقع پرانا بھلوال کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 42 سالہ محمد رمضان موقع پر جاں بحق ہوگئے ، جبکہ 35 سالہ حسنات اور 25 سالہ تعظیم بی بی زخمی ہو گئیں۔لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔