مہنگی چینی بیچنے والے 28افراد گرفتار،27دکانیں سیل

مہنگی چینی بیچنے والے 28افراد گرفتار،27دکانیں سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

حالیہ دنوں کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 755 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی، جن میں 8 مقدمات میں ایف آئی آرز درج ہوئیں، 28 افراد گرفتار، 27 دکانیں سیل اور 25 لاکھ 36 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ہول سیلرز کی جانب سے 30 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جن پر 3 ایف آئی آرز، ایک گرفتاری اور 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ریٹیلرز کے خلاف 725 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جن میں 5 ایف آئی آرز، 27 گرفتاریاں، 22 دکانیں سیل اور 21 لاکھ 16 ہزار 500 روپے کے جرمانے شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اشیائے ضروریہ اور خصوصاً چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور عوام کو لوٹنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں