بھاگٹانوالہ میں جشن آزادی کی بھرپور تقریبات

بھاگٹانوالہ میں جشن آزادی  کی بھرپور تقریبات

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) ملک بھر کی طرح بھاگٹانوالہ میں بھی 78واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے ، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے بھرپور مظاہرے کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر شہر بھر میں مختلف سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں طلباء، اساتذہ، معززینِ علاقہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واپڈا ٹاؤن بھاگٹانوالہ میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پر قومی پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانے کی گونج میں پاکستان کی سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پریس کلب بھاگٹانوالہ میں بھی یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی مدارس اور کالجز میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں