کالاباغ ڈیم بنائیں،قرضے اتر جائینگے :مولانا سلیم،حافظ منیر

کالاباغ ڈیم بنائیں،قرضے اتر جائینگے :مولانا سلیم،حافظ منیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی امیر جماعت اہلحدیث پاکستان انجینئر مولانا محمد سلیم اور ضلعی ناظم نشرو اشاعت حافظ منیر احمد نے دنیا فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی آزادی کیلئے قرضوں سے نجات انتہائی ضروری ہے۔۔۔

 یہ اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے کہ ہم اپنے وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لائیں ، جس کیلئے سب سے پہلا کام کالا باغ ڈیم کا قیام ہے جس سے نہ صرف توانائی کی ضرورت پوری ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی سستی بجلی پیدا ہو گی اور ملک میں صنعتی ترقی صرف اسی صورت آ سکتی ہے جس کے بعد ملکی قرضے خودبخود اتر جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک گلدستہ ہے اور ہر شہری اس کا خوبصورت پھول ہے اس گلدستے کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے ، آج پاکستان کی سرحدوں پر جس طرح پاک فوج کے جوان پہرہ دے رہے ہیں یہ اسی کی بدولت ہے کہ دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کررہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں